16 جون، 2023، 8:51 AM

ایرانی صدر کا کیوبا کے جینیٹک انجینئرنگ (CIGB) ہوانا سنٹر کا دورہ

ایرانی صدر کا کیوبا کے جینیٹک انجینئرنگ (CIGB) ہوانا سنٹر کا دورہ

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کیوبا کے صدر کی سرکاری دعوت پر، اس ملک کے اپنے سرکاری دورے کے دوران، ہوانا میں جینیٹک انجینئرنگ (CIGB) سنٹر کا دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے گزشتہ روز جمعرات کو، کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل کی سرکاری دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں اور اس موقع پر انہوں نے ہوانا میں جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی (CIGB) سنٹر کا دورہ کیا ہے۔

اس دورے کے دوران، آیت اللہ رئیسی نے اس سنٹر کے منتظمین سے اس کی سرگرمیوں، کارروائیوں اور تحقیقی شعبوں کے بارے میں، جن میں "بائیو میڈیسن (ٹیکوں اور بائیو فارماسیوٹیکل مصنوعات کے شعبے میں تحقیق اور ترقی)، پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں، تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیوبا کا یہ سنٹر 35 ممالک میں سرگرم ہے، جو 10 سے زیادہ علاج کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور 50 سے زیادہ اقسام کی بیماریوں پر تحقیق کرتا ہے۔

News ID 1917214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha