مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور وینزویلا کے درمیان اعلی سطحی اجلاس میں اہم امور پر مذاکرات کے بعد اعلی حکام نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کی موجودگی میں اجلاس کے بعد ان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا عمل انجام دیا گیا۔
دونوں ممالک نے مواصلات اور ٹیکنالوجی، توانائی، بیمہ، سمندری نقل و حمل، اعلی تعلیم، زراعت، میڈیکل اور دواسازی، ثقافتی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ دونوں ملکوں کے خارجہ، تیل، دفاع اور مسلح افواج کے معاونین، صحت اور ثقافت کے امور کے وزراء نے دستخط کے فرائض انجام دیے۔
آپ کا تبصرہ