16 اپریل، 2025، 11:07 PM

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں، گروسی

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں، گروسی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے تہران پہنچنے سے قبل فرانسیسی اخبار لی موندے کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے!

انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی کی شرکت کے بغیر ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ محض ایک کاغذی کاروائی ہوگی، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں، تاہم جوہری بم بنانے کے لئے درکار صلاحیت موجود ہے۔

رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے لئے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، لیکن یہ زیادہ دور نہیں ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے۔

News ID 1931918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha