16 اپریل، 2025، 7:35 PM

امریکی مذاکرات کار متضاد موقف کے اظہار سے گریز کریں، ایران

امریکی مذاکرات کار متضاد موقف کے اظہار سے گریز کریں، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی وٹکاف کے متضاد موقف پر تنقید کی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکاف کے جوہری مذاکرات سے متعلق متضاد موقف پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا امریکی صدر کے نمائندے  کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کے بعض حکام اور مفاد پرست گروہ نہیں چاہتے کہ امریکی حکومت عوام کی طرف سے مذاکرات کرے۔ بلکہ، وہ اس ملک کو ایک مخصوص گروہ کے مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔

بقائی نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا گروہ ہے جس نے پچھلی چار دہائیوں سے امریکیوں کا استحصال کیا۔ مذاکرات میں کامیابی کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کو ایسے گروہوں کے تسلط سے آزاد کرنے کی ضرورت ہے جو منظم طریقے سے ایران کے خلاف نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں سخت گیر اور ایران مخالف لابیاں مختلف نفسیاتی حربوں کے ذریعے مذاکرات کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کریں گی۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران امریکی حکومت کے رویے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور مذاکراتی عمل میں متناسب اور ٹھوس موقف اختیار کرے گا۔

News ID 1931913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha