مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چند غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں پر ایرانی قومی تیل کمپنی کے ساتھ تعاون کے جرم میں پابندی عائد کی ہے۔ ان افراد اور کمپنیوں پر ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں نائجیریا اور عراق کے دو شہری اور پاناما کے 15 آئل ٹینکر شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ