مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کی صبح صوبہ فارس کے دورے کے موقع پر غاصب صیہونی رجیم کے حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے جمعرات کو صیہونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت غلبہ حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ نہتے شہریوں کا قتل عام کرنے کی جا رہی ہے۔
انہوں نے پریس ٹی وی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی خواتین اور بچوں کے قتل کا ارتکاب کرتا ہے تو یہ اس کی واضح اور ذلت آمیز شکست ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطینی جوانوں کی اپنے وطن اور قوم کے دفاع کے لیے جدوجہد اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر مسلم اقوام کے لیے باعث فخر ہے۔
صدر رئیسی نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقوں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک وحشت ناک جرم اور انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔
انہوں نے قابض رجیم کے لیے امریکی حمایت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں اور ان کے حامیوں کا بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق کڑا احتساب ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ