9 ستمبر، 2023، 1:26 PM

ایران کی برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برکینا فاسو کے فوجیوں پر دہشت گرد گروہوں کے حملے کی شدید مذمت کی جس میں اس ملک کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے برکینا فاسو کی حکومت اور عوام بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سنجیدہ اور موثر جنگ سے مغربی افریقہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں امن و استحکام بحال ہو گا۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو کی فوج نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ پیر کو یاٹینگا صوبے کے علاقے کومبری کمیون میں فوجیوں اور رضاکاروں کے 53 ارکان ایک دہشت گردانہ حملے میں دوران مارے گئے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں پیر کو ہونے والی ہلاکتیں رواں مہینے میں کیپٹن ابراہیم ترور کی دوسری بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہیں۔

News ID 1918766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha