20 اگست، 2023، 8:37 PM

پیرو کے سفیر کی ایرانی صدر سے ملاقات،ایران اور پیرو دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں

پیرو کے سفیر کی ایرانی صدر سے ملاقات،ایران اور پیرو دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا: ایران اور پیرو کے تعلقات کی تاریخ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ باہمی تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا: ایران اور پیرو کے تعلقات کی تاریخ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ باہمی تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کو ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور وسیع بنانے کے لیے باہمی صلاحیتوں کے تبادلے کی کوشش کرنی چاہیے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ایران اور پیرو ہمیشہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 پیرو کے سفیر نے کہا کہ دونوں قوموں کے درمیان تہذیبی قربت کا دیرینہ ریکارڈ ایران اور پیرو کے درمیان تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ 

صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمہوریہ پیرو کے تسلیم شدہ سفیر جناب "کاساس ویاز" کی اسناد وصول کرتے ہوئے، تہران میں ان کے مشن میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پیرو کے تعلقات کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔" 

صدر مملکت نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف میدانوں میں مشترکہ صلاحیتیں موجود ہیں جس کے لیے دونوں ممالک کے سفیروں اور متعلقہ حکام کو ان صلاحیتوں کے تبادلے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو دور کر کے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط اور وسیع بنایا جا سکے۔ 

جمہوریہ پیرو کے تسلیم شدہ سفیر کاساس ویاز نے بھی اس تقریب میں ڈاکٹر رئیسی کو اپنے ملک کے صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ میرے ملک کی طرف سے تفویض کردہ مشنوں کے علاوہ ایران اور پیرو کے درمیان تاریخی طور پر تعلقات کی گہری تہذیبی جڑیں ہیں۔میں ذاتی طور پر دلچسپی رکھتا ہوں کہ  فریقین کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کوشش کروں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پیرو کے درمیان 50 سالہ تعلقات ہمیشہ دوستانہ اور تعمیری رہے ہیں اور آج ہمیں اس تاریخی تہذیبی ریکارڈ کی بنیاد پر دونوں قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ یہ دوطرفہ تعاون کی توسیع کو مزید تیز کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو بہتر بنانا کے لئے ایک پلیٹ فارم بن سکے۔ 

News ID 1918514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha