مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے منگل کی صبح تہران کے مصلائے امام خمینی میں 34 ویں بین الاقوامی کتب میلے کا دورہ کیا۔ انہوں نے اہمیت کے پیش نظر اپنے دورے کا آغاز بچوں اور نوجوانوں سے مخصوص کتابوں کے اسٹال سے کیا۔ اس موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اور دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔
دورے کے دوران صدر رئیسی نے کتاب اور کتب بینی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اور سستے کاغذ کی فراہمی ضروری ہے۔ حکومت کی خصوصی توجہ کی وجہ سے پبلشرز کو جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔
صدر رئیسی نے بچوں کی تربیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بچوں کی غذا کا خیال رکھنا چاہئے اسی طرح ان کی فکری تربیت پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔
انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کی فکری تربیت کے لئے اچھے مواد سے بھرپور کتابوں کی نشر و اشاعت، جوانوں کی فکری صلاحیتوں سے استفادہ، وزارت ثقافت اور پبلشرز کے درمیان باہمی تعاون اور پورے ملک میں کتب بینی کے شوقین افراد تک سستی قیمت میں کتب کی فراہمی جیسے مسائل پر بھی گفتگو کی۔
آپ کا تبصرہ