22 اپریل، 2024، 5:53 PM

ایران پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی بعض قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی، آیت اللہ رئیسی

ایران پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی بعض قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی، آیت اللہ رئیسی

اسللامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اگرچہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی بعض قوتوں سے ہضم نہیں ہورہی ہے۔ تاہم دونوں اسلامی ممالک کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کوشش کرنی چاہیے تاکہ دونوں قوموں کے مفادات کو محفوظ بنایا جا سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے آج صبح پاکستان پہنچنے پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کی جو ان کے استقبال کے لیے صدر کے ہوٹل میں موجود تھے۔

اس ملاقات میں صدر رئیسی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ہمسائیگی سے بالاتر اسلامی بھائی چارے اور گہرے تاریخی اور اعتقادی رشتتوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: اگرچہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی بعض قوتوں کو پسند نہیں ہے، لیکن دونوں ملکوں کی موجود صلاحیتوں کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے مفادات کو محفوظ بنایا جا سکے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اگر تمام اسلامی ممالک اور قومیں ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوتیں تو صیہونی رجیم غزہ کے مظلوم، بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر اس حد تک مظالم ڈھانے میں کامیاب نہ ہوتی۔ دشمن کی تفرقہ انگیز پالیسی کے مقابلے میں ہماری حکمت عملی امت اسلامیہ میں اتحاد کا فروغ رہی ہے۔

اس ملاقات میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کا استقبال کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قیادت کو امت اسلامی، خاص طور پر مسئلہ فلسطین کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت اسلامیہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر جیسے قائد کی ضرورت ہے۔ 

 وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ وسیع اور تعمیری تعاون کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امت اسلامیہ کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

News ID 1923496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha