12 جون، 2023، 10:07 PM

ایرانی صدر کراکس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

ایرانی صدر کراکس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے وینزویلا کے ہم منصب کی دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے وینزویلا کے ہم منصب کی دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی مقامی وقت کے مطابق پیر کی دوپہر کراکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کچھ دیر بعد وینزویلا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باضابطہ استقبال کریں گے، اس کے بعد دونوں صدور ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

News ID 1917144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha