مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما حجت الاسلام سید صفی الدین نے کہا ہے کہ حزب اللہ، ناجائز ریاست کو تباہ کرنے کے مقصد سے وجود میں آئی ہے، جب تک غاصب اسرائیل موجود ہے، حزب اللہ لبنان ڈٹ کر کھڑی ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ڈالر اور پابندیاں امریکی جنایت اور مظالم کا حصہ ہیں، کہا کہ خطے میں امریکہ اقتصادی دہشت گردی کر رہا ہے اور ڈالر کی طاقت سے دوسروں پر دباؤ ڈالتا ہے، وہ دنیا کے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے، امریکہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ یہ علاقے ایران کے ہاتھ نہ لگ جائیں، اس لئے ان علاقوں میں جنگ کو ہوا دیتا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے رہنما نے مزید کہا کہ امریکیوں نے مقبوضہ فلسطین کے سلسلے میں بھی یہی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور آج ان علاقوں کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔
حجت الاسلام سید صفی الدین نے غاصب صہیونی ریاست کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی حماقت کی تو حزب اللہ کے جوان مقبوضہ الجلیل میں داخل ہو جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ