مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں مقیم صہیونی غاصبوں نے اسرائیلی فوجی سربراہ کے نام خط لکھتے ہوئے علاقے کی سیکورٹی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صہیونی چینل کان کے مطابق خط میں صہیونی فوجی سربراہ کو کہا گیا ہے کہ غرب اردن دوسرا غزہ بن چکا ہے۔ صہیونی فورسز کے لئے حالات پر کنٹرول کرنا مشکل ہورہا ہے۔
گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں چار فوجی سمیت پانچ صہیونیوں کے زخمی ہونے کے بعد غاصب آبادکاروں نے اسرائیلی سیکورٹی فورسز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ غرب اردن کے شمالی یونٹ کے صہیونی فوجی افسر آریک مویال نے شمالی حصے میں صہیونی فورسز کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی فورسز امن و امان کی صورتحال بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔
آپ کا تبصرہ