12 جون، 2023، 1:41 PM

جنگ کی صورت میں حزب اللہ روزانہ 2000 میزائل اسرائیل پر برسائے گی، سابق صہیونی فوجی افسر کا اعتراف

جنگ کی صورت میں حزب اللہ روزانہ 2000 میزائل اسرائیل پر برسائے گی، سابق صہیونی فوجی افسر کا اعتراف

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حزب اللہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے الجلیل میں زیادہ نفوذ حاصل کرچکی ہے۔ ایران اسرائیل کے خلاف گھیرا تنگ کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسی کے سابق اعلی عہدیدار جیک نیریا نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ چھڑنے کی صورت میں لبنانی تنظیم اسرائیل پر روزانہ 2000 میزائل فائر کرے گی۔ حزب اللہ کی سرگرمیوں کے بارے میں حاصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقاومتی تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے الجلیل میں نفوذ حاصل کیا ہے جوکہ صہیونی حکومت کے لئے کسی بھی طور پر خوش آئند نہیں ہے۔ اس علاقے میں نفوذ پیدا کرنے کی وجہ سے اسرائیل کا بڑا حصہ حزب اللہ کی دسترس میں آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے 2011 سے ہی اس علاقے میں نفوذ کی کوششوں کا آغاز کیا تھا۔ اس علاقے میں جنگ ہوجائے تو حزب اللہ کے خصوصی دستے رضوان مستقبل کی جنگ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مختلف مقاومتی تنظیموں کے درمیان رابطے بڑھاکر اسرائیل کے خلاف گھیرا تنگ کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل ضرورت پڑنے پر حزب اللہ کے خلاف حملے سے دریغ نہیں کرے گا۔

News ID 1917135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha