12 جون، 2023، 9:13 AM

دل دہلانے والی رپورٹ؛

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

عبرانی ذرائع ابلاغ نے ایک دل دہلانے والی رپورٹ میں، رواں سال مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران، فلسطینی شہید ہونے والے شیر خوار بچوں اور نوجوانوں کی تعداد کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبری ذرائع نے اعدادوشمار شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے شروع سے اب تک 28 فلسطینی شیرخوار بچوں سمیت متعدد نوجوان غاصب صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے ہیں۔

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی "سما" نے غاصب صہیونی اخبار ”ہارٹز“ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ فلسطین میں مختلف جھڑپوں اور حملوں میں، ناجائز ریاست نے 28 فلسطینی شیرخوار بچوں سمیت متعدد نوجوانوں کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے۔

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

مذکورہ رپورٹ کے مطابق، 17 سالہ فواد عابد کو غاصب صہیونی فوجیوں نے کفر دان نامی گاؤں میں پیٹ اور ران پر گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

15 سالہ آدم عیاد کو، الدھیشہ کیمپ پر قابض اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے دوران پیٹھ اور بازوؤں پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

16 سالہ عامر زیتون کو قابض اور ظالم صہیونی افواج نے بلاطہ کیمپ میں جھڑپ کے دوران، سر اور ہاتھوں پر گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

14 سالہ عمر الخمور کو نیز الدھیشہ کیمپ میں سر پر گولیوں کی بارش کر کے شہید کر دیا گیا۔

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

اس کے علاوہ 17 سالہ ودیع ابو رموز کو قابض صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع سلوان نامی علاقے میں جھڑپوں کے دوران شہید کر دیا۔

شعفاط کیمپ پر درندہ صفت صہیونیوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 سالہ محمد علی بھی اپنے ماں باپ کے سامنے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

17 سالہ عبداللہ موسیٰ کو جنین کیمپ میں ظالم اور جابر صہیونیوں نے سینے پر گولی مار کر شہید کر دیا۔

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

جنین کیمپ میں 16 سالہ وسیم ابو جاموس کو نیز اسرائیلی گشت پر مامور گاڑیوں نے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

غزہ کی پٹی پر النصیرات نامی علاقے کا رہائشی ”10 سالہ نایف العودات“ بھی اسرائیلی جنگجو طیاروں کے حملے میں شہید ہو گیا۔

16 سالہ حمزہ اشقر کو نیز غاصب صہیونیوں نے عسکر جدید نامی کیمپ میں گولیوں سے چھلنی کر کے شہید کر دیا۔

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

16 سالہ منتصر الشوا کو غاصب اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

غاصب یہودیوں نے جنین کیمپ میں 14 سالہ قصی واکب کو بھی نہیں بخشا اور گولی مار کر شہید کر دیا۔

ادھر فارعہ نامی کیمپ پر قابض صہیونیوں کے حملوں کے دوران، 17 سالہ محمود عاید کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

نابلس پر غاصب صہیونی حملے میں 16 سالہ محمد فرید بھی شہید ہوئے۔

اب تک کتنی فلسطینی ماؤں کی گودیاں اجڑ گئیں اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں؟ شہید بچوں کی تعداد؟

عزون گاؤں میں 17 سالہ محمد سلیم، جنین کیمپ میں 15 سالہ ولید نصار، قلقیلیہ میں 14 سالہ امیر عودہ، جنین میں 14 سالہ عمر عواضین، 17 سالہ محمد بلہان کو عقبہ جبر کیمپ میں، تقوع گاؤں میں 17 سالہ مصطفیٰ صباح، عقبہ جبر کیمپ میں 17 سالہ محمد اللدعہ اور غزہ پر فضائی بمباری میں 11 سالہ میار عزالدین اور 8 سالہ علی عزالدین شہید ہوئے۔ غزہ پٹی پر غاصب صہیونیوں نے فضائی حملے کر کے 5 سالہ ھاجر البھتینی، 17 سالہ ایمان عدس اور اس کی 19 سالہ بہن کو بھی ابدی نیند سلا دیا جبکہ 10 سالہ لیان المزبوح کو غزہ میں واقع تفاح نامی محلے میں شہید کردیا اور غزہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ تمیم داؤد، 16 سالہ یزن العان اور نبی صالح گاؤں میں غاصب اور درندہ صفت اسرائیلی فوجیوں کی غیر انسانی جارحیت کے نتیجے میں ڈھائی سالہ محمد التمیمی بھی شہید ہو گیا۔

یاد رہے یہ رپورٹ صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک کے واقعات پر مبنی ہے جبکہ غاصب صہیونیوں کے نجس ہاتھوں سے اب تک لا تعداد فلسطینی بچے اور نوجوان شہید ہو چکے ہیں، تاہم ان المناک اور دل دہلانے والے واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

News ID 1917126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha