11 جون، 2023، 6:29 PM

مصری سرحد پر ہونے والا حملہ سیکورٹی ناکامی تھی، صہیونی ذرائع ابلاغ

مصری سرحد پر ہونے والا حملہ سیکورٹی ناکامی تھی، صہیونی ذرائع ابلاغ

صہیونی حکومتی چینل 7 نے مصری سرحد پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومتی چینل 7 نے مصری سرحد پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانا صہیونی حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے سے 200 میٹر دور صہیونی فوجی ڈیوٹی دے رہے تھے۔ انہوں نے فائرنگ کی آواز بھی سنی لیکن حکام بالا کو مطلع نہیں کیا۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کی آواز کو ہوا چلنے کی آواز سمجھ کر نظرانداز کیا تھا۔

چینل کے مطابق واقعے میں سستی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے جنوبی سرحد پر تعیینات فوجی کمانڈر کو بھی سزا ملے گی۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ایک مصری فوجی نے اسرائیلی سرحد پر دو مراحل میں حملہ کرکے تین صہیونی سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

واقعے کے بعد صہیونی سیکورٹی اور دفاعی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 

News ID 1917116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha