مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) متبادل کرنسیز میں تجارت کیلئے کام کر رہے ہیں، چاہے وہ ان ممالک کی قومی کرنسی ہو یا ایک نئی مشترکہ کرنسی، مصر اس میں دلچسپی رکھتا ہے۔
سفیر کا کہنا تھا کہ مصر روس کے ساتھ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے ادائیگی کے نئے نظام پر کام ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ جون کے اوائل میں برکس رکن ممالک نے کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر مصر، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 12 دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ