18 جولائی، 2026، 7:34 PM

اردن میں امریکی اڈے پر سپاہ پاسداران کے میزائل اور ڈرون حملے

اردن میں امریکی اڈے پر سپاہ پاسداران کے میزائل اور ڈرون حملے

سپاہ پاسداران نے اردن میں قائم امریکی اڈے پر حملے میں جنگی طیاروں کے شیلٹرز اور ایک بڑے پارکنگ ریمپ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ متعدد امریکی طیاروں کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بیک وقت میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا۔

سپاہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ شب امریکی حملوں کے جواب میں "نصر 2" آپریشن کے تحت کی گئی۔ حملے میں جنگی طیاروں کے شیلٹرز اور ایک بڑے پارکنگ ریمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں کم از کم دو امریکی جنگی طیارے اور تین دیگر فضائی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں، جبکہ متعدد دیگر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں اردن کے عوام اور مسلح افواج سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے امریکی افواج کے خلاف کارروائی کی اپیل کی اور کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

News ID 1940354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha