10 جون، 2026، 12:04 PM

سپاہ پاسداران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ، F-35 جنگی طیاروں کے آشیانے تباہ

سپاہ پاسداران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ، F-35 جنگی طیاروں کے آشیانے تباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اردن کے الازرق میں واقع امریکی فضائی اڈے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز سمیت چار اہم اہداف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے اردن کے الازرق علاقے میں واقع امریکی فضائی اڈے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز سمیت چار اہم فوجی اہداف پر میزائل حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔

بیان کے مطابق سپاہ پاسداران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کے ذریعے امریکی اڈے میں موجود F-35 جنگی طیاروں کے آشیانوں سمیت چار اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی سپاہ کی بحریہ نے خطے میں امریکی فضائی اور بحری اڈوں کے 21 اہداف کو نشانہ بنایا اور جم کے فضائی علاقے میں ایک MQ-9 ڈرون مار گرایا۔

سپاہ پاسداران نے میزائل حملوں کو جوابی کارروائی کا حصہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی نئی جارحیت کا فیصلہ کن اور سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور آئندہ کسی بھی ممکنہ حملے کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

News ID 1939677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha