16 جون، 2025، 5:07 PM

جاپانی وزیر خارجہ کی عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

جاپانی وزیر خارجہ کی عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

جاپانی وزیر خارجہ نے عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد خطے میں درپیش حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے وزیر خارجہ تاکه‌شی ایوایا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور صہیونی حکومت کے ایران پر جارحانہ حملے کے تناظر میں خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران عراقچی نے کہا کہ صہیونی حکومت کا یہ جارحانہ اقدام اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل جاری تھا۔ اس حملے کے بعد مذاکرات کا چھٹا دور متاثر ہوا۔ یہی حملے کا ایک مقصد تھا۔

عراقچی نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کو پامال کرتے ہوئے ہماری جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

گفتگو کے دوران جاپانی وزیر خارجہ نے بھی مشرق وسطی میں موجودہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوکیو کی جانب سے تنازعے کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

News ID 1933570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha