13 دسمبر، 2024، 9:13 AM

شام کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنایا جائے، ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی تاکید

شام کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنایا جائے، ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی تاکید

ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے دمشق پر صہیونی حملے روکنے اور شام کی خودمختاری کو یقینی بنانے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

سید عباس عراقچی اور عبداللہ بن زائد النہیان نے ٹیلفونک گفتگو شام میں سیکورٹی کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے بچنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

News ID 1928766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha