22 جون، 2025، 10:26 AM

اپنی حاکمیت کے دفاع کے لئے تمام آپشنز محفوظ ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

اپنی حاکمیت کے دفاع کے لئے تمام آپشنز محفوظ ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد کہا ہے کہ ایران کے پاس اپنی حاکمیت کے دفاع کے لئے تمام آپشنز موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج صبح کا واقعہ شرمناک تھا جس کے دور رس نتائج ظاہر ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے اراکین کو اس خطرناک اور غیر قانونی حرکت پر تشویش ہونی چاہئے۔

عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور رکن ممالک کو اپنے دفاع کا حق دیتا ہے لہذا ایران کے پاس اپنی حاکمیت کے دفاع کے لئے تمام آپشنز محفوظ ہیں۔

News ID 1933766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha