11 نومبر، 2021، 2:31 PM

اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام کی صورت میں اسے تباہ کردیں گے

اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام کی صورت میں اسے تباہ کردیں گے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل ہمارے خلاف کوئی احمقانہ اقدام انجام دے گا تو ہم اسے تباہ کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل ہمارے ہاتھ میں کوئي بہانہ دےگا تو ہم  اسے تباہ کردیں گے۔ اطلاعات کے مطابق شہید تہرانی مقدم کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے درمیان جس حکومت کی بقا کے بارے میں بات چیت اور گفتگو ہوتی ہے وہ اسرائيل کی غاصب حکومت ہے اور وہ حکومت جس کی موجودیت کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے وہ تباہی اور بربادی کے دہانے پر ہے۔جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر وہ کسی احمقانہ عمل کا آغاز کریں گے تواس کا انجام ان کے ہاتھ میں نہیں ہوگا بلکہ ہمارے ہاتھ میں ہوگا۔ اگر اسرائیل ہمارے ہاتھ میں کوئی بہانہ دیتا ہے تو ہم اسے تباہ کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شہید مقدم تہرانی کا راستہ ہماری کامیابی اور سربلند کا راستہ ہے۔

News ID 1908804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha