مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے میلاد پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد اور مشترکہ مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ وحدت اور اتحاد امت مسلمہ کے لیے سب سے مؤثر ہتھیار ہے جو استکبار اور صہیونی دشمن کے مقابلے میں کامیابی اور آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ یہ دن انسانی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل اور رہنمائی کی روشنی کا آغاز ہے۔
سپاہ پاسداران کے سربراہ نے کہا کہ ہفتہ وحدت حضرت امام خمینی کی تاریخی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو امت مسلمہ کو استکبار اور صہیونی قوتوں کے خلاف متحد کرنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اتحاد اور ہم آہنگی کے بغیر دشمن کے منصوبے ناکام نہیں ہوسکتے۔ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ جب بھی مسلمان متحد ہوئے، دشمن کے سازشیں ناکام ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں دشمنان اسلام جدید میڈیا، نفسیاتی حربے، اقتصادی پابندیاں اور جارحیت کے ذریعے امت مسلمہ کی طاقت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس کے جواب میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، اقتصادی اور سیاسی تعاون اور دفاعی طاقت کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اتحاد، مزاحمت اور دفاعی صلاحیتوں کی مضبوطی ہر مسلمان ملک اور قوم کی ذمہ داری ہے۔
19:52 - 2025/09/06
آپ کا تبصرہ