17 جولائی، 2025، 10:25 PM

دشمن پر دوبارہ کاری ضرب لگانے کے لیے مکمل آمادہ ہیں، جنرل پاکپور

دشمن پر دوبارہ کاری ضرب لگانے کے لیے مکمل آمادہ ہیں، جنرل پاکپور

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن ایران پر دوبارہ حملے کی کوشش کرے تو کاروائی وہاں سے شروع کریں گے جہاں رکی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ہم دشمنوں اور جارحیت کرنے والوں کا گریبان نہیں چھوڑیں گے۔ جنگ وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں رکی تھی۔

آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کے ساتھ اہم ملاقات کے دوران جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے جوانوں کا حوصلہ بلند ترین سطح پر ہے اور مسلح افواج دشمن پر دوبارہ کاری ضرب لگانے کے لیے مکمل ہم آہنگی اور آمادگی کی حالت میں ہیں۔

انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور 12 روزہ مقدس دفاع میں ایرانی قوم کی مزاحمت کو مسلح افواج کی اصل طاقت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تنوع کے باوجود باہمی اتحاد ایران کی طاقت کا راز  ہے۔ ایرانی قوم نے تاریخ کی سب سے پیچیدہ جنگ اور سازش کو باہمی تعاون سے ناکام بنایا۔

جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی غیرت اور مسلح افواج کا عزم فتح کا ضامن بن گیا۔ ہم سب مل کر دشمنوں کے مقابل میں ڈٹے ہوئے ہیں اور ایران کبھی شکست خوردہ نہیں رہا۔

آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ دشمن ہمارے عزم کے سامنے پسپا ہوکر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا ہے۔ اسرائیلیوں نے جنگ کے آخری دنوں میں جہنم اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حملہ آوروں کو چھوڑیں گے نہیں، اور لڑائی وہیں سے پھر شروع کریں گے جہاں سے رکی تھی۔

News ID 1934325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha