5 اکتوبر، 2025، 11:23 PM

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا خلیج فارس میں فوجی تیاریوں کا معائنہ

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا خلیج فارس میں فوجی تیاریوں کا معائنہ

جنرل پاکپور نے خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مختلف یونٹس کا دورہ کرکے دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے خلیج فارس کے جنوبی علاقوں میں تعینات سپاہ پاسداران کی بحریہ کے اڈوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود یونٹوں کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران جنرل پاکپور نے خلیج فارس کے جزائر میں تعینات عملیاتی دستوں کی تیاری کو اطمینان بخش قرار دیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح ایرانی مسلح افواج نے جنگِ تحمیلی کے دوران صرف ۱۲ دن میں امریکہ اور صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا، اسی طرح اگر دشمن نے سمندر یا جزائر میں کوئی حرکت کی تو سپاہ پاسداران انقلاب پوری طاقت سے جواب دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج کا حوصلہ، ایمان اور اسلامی اقدار سے وابستگی ہی ان کی اصل طاقت ہے، جو دشمن کے دلوں میں خوف پیدا کرتی ہے۔

سردار پاکپور نے اپنے دورے کے دوران خلیج فارس میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز کی آمدورفت کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔

News ID 1935779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha