8 اکتوبر، 2025، 6:51 PM

خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں کسی بھی غلطی کا سخت جواب دیا جائے گا، سربراہ پاسداران انقلاب

خلیج فارس یا آبنائے ہرمز میں کسی بھی غلطی کا سخت جواب دیا جائے گا، سربراہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں دشمنوں کی کوئی مہم جوئی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز یا ایرانی جزیروں میں کسی بھی غیر ملکی غلطی یا اشتعال انگیزی کا فی الفور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

 پاسداران انقلاب کی بحریہ کے دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں جنرل پاکپور نے ایرانی بحری فورسز کو قوی ایمان، ذہین مزاحمت اور مؤثر دفاعی قوت کا مظہر قرار دیا، جو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں خلیج فارس اور ملحقہ پانیوں کے طویل المدتی تحفظ کے ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ آج ایک ناقابل تردید اسٹریٹجک اور دفاعی طاقت میں تبدیل ہوچکی ہے، جو ملکی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر انحصار کرتی ہے۔

جنرل پاکپور نے بتایا کہ ایرانی بحریہ کو سطحی و زیرآبی جنگ، میزائل سسٹمز، ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر جنگ کے شعبے میں بھرپور مہارت حاصل ہے، جو خطے میں استحکام اور دشمنوں کی جارحیت کو روکنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز ہمہ وقت جنگی، انٹیلی جنس اور آپریشنل حوالے سے مکمل تیار ہیں اور دشمن اگر کوئی غلط اقدام کرے، تو اس کا نتیجہ فیصلہ کن، فوری، تباہ کن اور دندان شکن ہوگا۔

News ID 1935828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha