5 اپریل، 2024، 11:36 AM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی+ ویڈیو، تصاویر

ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی+ ویڈیو، تصاویر

آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں کے عوام گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم سے ہمدردی کا اظہار کرنے سڑکوں کا رخ کر چکے ہیں اور غاصب صیہونی رجیم کو للکار رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک: عالمی یوم القدس ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف مظلوم اور بہادر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ظلم  دنیا بھر کرڑوں لوگوں اور غیرت مند اقوام کے اظہار ہمدردی کا دن ہے۔

یوم القدس ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) کی ابدی یاد اور دنیا کی آزاد اقوام کی بیداری کا دن ہے جس میں مظلوموں کی حمایت کے ذریعے امت اسلامیہ کو اتحاد اور یکجہتی کی طرف بلاتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے لئے میدان عمل میں اترنے کا درس دیا جاتا ہے۔

لیکن اس سال کا یوم القدس غزہ میں 33 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے ردعمل میں دنیا بھر میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی رجیم کے خلاف  عالمی سطح پر غم و غصے کے اظہار ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سال کا یوم القدس طفل کش صیہونی حکومت کے غزہ پر جاری مظالم اور چند روز  شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کا دن بھی ہے جو  گزشتہ سالوں سے بالکل مختلف ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح آج بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی کی تاریخی دعوت اور رہبر معظم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ایران کے غیور عوام اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے غزہ کی حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ذیل میں ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں جاری یوم القدس کی ریلیوں کی تصویری جھلکیاں اور حماسہ آفرین مناظر قارئین و ناظرین کے لئے دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گے۔

صوبہ مشرقی آذربائیجان

فلسطین کے مظلوم اور مزاحمتی عوام کی حمایت میں یوم القدس کا عوامی جلوس کچھ ہی دیر پہلے صوبہ مشرقی آزربائیجان کے شہر تبریز کی مساجد اور محلوں سے مرکزی جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوا چکا ہے۔ 

ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی+ ویڈیو، تصاویر

اصفہان

تاریخی شہر اصفہان میں بھی اس وقت یوم القدس کی ریلی شروع ہوچکی ہے اور عوام کا فلسطینیوں سے ولولہ انگیز اظہار یکجہتی دیدنی ہے۔

ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی+ ویڈیو، تصاویر

صوبہ البرز

یہ صوبہ ایران کے بہادر اور شہید کمانڈروں کا گہوارہ ہے جہاں آج یوم القدس کا جلوس گزشتہ سالوں کی نسبت بھرپور جوش و خروش کے ساتھ برآمد ہوا ہے۔ فضا میں امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں۔

ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی+ ویڈیو، تصاویر

کرج

کرج شہر کے شہدا اسکوائر سے عوامی ریلی کا آغاز ہوا ہے جو کہ کرج کی تاریخی مسجد کی طرف رواں دواں ہے۔

جنوبی خراسان

جنوبی خراسان کے شہر زرکوہ میں  خانہ بدوش برادری اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر۔

خراسان رضوی

عالمی یوم القدس کا عظیم الشان مارچ "طوفان الاحرار" کے نام سے  صوبہ خراسان رضوی کے 115 سے زائد مقامات پر  شروع ہوچکا ہے۔

سمنان
صوبہ سمنان کے دور دراز علاقوں میں بھی عالمی یوم القدس کی عوامی ریلیاں بھرپور انداز میں برآمد ہوچکی ہیں۔

کردستان

کردستانیوں کا یوم القدس پر عظیم مارچ شروع ہوچکا ہے۔ عوام فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے ہیں۔

شیراز میں نکالی گئی ریلی گذشتہ سالوں کی نسبت بڑی تھی جس میں عوام اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صوبہ قزوین میں بھی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے القدس ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایران بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا بھرپور آغاز، عوامی جوش و خروش دیدنی+ ویڈیو، تصاویر

قم میں القدس ریلی اور شہد راہ قدس کی تشییع جنازہ

عالمی یوم القدس کے موقع پر حضرت امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے عالمی استکبار اور صہیونی غاصب حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لئے قم میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ 

اس عظیم الشان ریلی کے شرکاء نے حال ہی میں شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے شہید صداقت کو الوداع کہا۔

مزید اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔

News ID 1923099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • علی حسن 21:51 - 2024/06/19
      0 0
      زندہ باد ایران قوم