5 اپریل، 2024، 1:36 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

مذہبی شہر قم کی سڑکوں میں فضا "القدس لنا" کی صداوں سے گونج اٹھی

مذہبی شہر قم کی سڑکوں میں فضا "القدس لنا" کی صداوں سے گونج اٹھی

رمضان المبارک کے آخری جمعے کو ایران کے مذہبی شہر قم میں یوم القدس کی ریلی میں ہزاروں روزہ داروں کا جم غفیر موجود ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، صبح ساڑھے نو بجے مقدس شہر قم کے مذہبی اور انقلابی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں جمع ہوا جہاں سے القدس لنا کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے مصلائے قدس کی جانب بڑھا۔

اس سال قم میں یوم القدس کا آغاز شہید قدس "محسن صداقت" کی تشییع جنازہ سے ہوا جو گزشتہ دنوں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے۔

مارچ کے شرکاء حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم  میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے اس شہید مدافع حرم کے جسد خاکی کو الوداع کہا اور خیابان ارم سے شہداء اسکوائر کے راستے مصلائے قدس کی طرف بڑھے جہاں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

مذہبی شہر قم کی سڑکوں میں فضا "القدس لنا" کی صداوں سے گونج اٹھی

یوم القدس کی اس عظیم الشان ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "مرگ بر اسرائیل"، "مرگ بر امریکہ"، "القدس لنا" کے نعرے درج تھے، شرکائے ریلی نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت سے بھرپور نفرت کا اظہار کیا۔

اہلیان قم کے یوم القدس کی اس پرشکوہ ریلی کے آخری مقرر سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل رمضان شریف تھے۔

News ID 1923108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha