5 اپریل، 2024، 1:27 PM

طوفان الاحرار؛

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

اس سال کا عالمی یوم القدس خطے اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے بدلتے حالات اور تناو کی صورت حال کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر کے نامہ نگار کے مطابق، اس سال ایران میں یوم القدس ایک نئے نعرے "یوم القدس، طوفان الاقصیٰ سے طوفان الاحرار تک" کے ساتھ ملک کے ۲ ہزار سے زائد مقامات پر ایک ہی وقت میں شروع ہوا ہے۔

ایران میں یوم القدس کے تمام جلوس، ملک کی مساجد اور امام بارگاہوں سے شروع ہو کر جامع مسجد یا بڑے چوکوں پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

تہران میں یوم القدس کی ریلیاں تہران یونیورسٹی کو جانے والے دس مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی یونیورسٹی کے مین کیمپس میں نماز جمعہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوتی ہیں جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی ہوگی اور اس ریلی سے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی خطاب کریں گے۔

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

آج کے مارچ میں دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کے شہداء کے جسدہائے خاکی کی تشییع جنازہ ہوگی جس کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کی جائیں گی۔

 یوم القدس کے جلوس میں جنرل قاآنی کی موجودگی

عالمی یوم القدس کے مارچ میں جنرل سلامی کی شرکت

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں عالمی یوم قدس مارچ میں شرکت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

تہران میں ہونے والی اس تقریب کے مرکزی مقرر میجر جنرل سلامی ہیں۔

جنرل نجات: صہیونیوں کے اقدامات ان کی ناکامی اور رسوائی کی انتہا کو ظاہر کرتے ہیں

جنرل حسین نجات نے یوم القدس مارچ میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو دو بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلی ناکامی، انٹیلی جنس اور سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ اس کے بنائے گئے تمام منصوبوں پر طوفان الاقصیٰ  آپریشن نے پانی پھیر دیا۔ وہ اس طرح کہ مجاہدین مقبوضہ علاقوں میں گہرائی تک گھسنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کی دوسری ناکامی یہ ہے کہ وہ غزہ پر کئی مہینوں سے بمباری اور زمینی حملوں کے باوجود اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل نہیں کرسکے اور اسی وجہ سے وہ ایسے غیر فعال اقدامات کا سہارا لیتے ہیں جو غاصب حکومت کی ناکامی اور ذلت کی انتہا کو ظاہر کرتے ہیں۔

 عالمی یوم القدس مارچ میں حجۃ الاسلام ناطق نوری کی شرکت

یوم القدس کے جلوس میں جنرل سیاری شریک

جنرل سیاری نے مہر نیوز کے نمائندے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران کے ردعمل کے بارے میں کہا: انشاء اللہ ہمارا ردعمل سخت ہوگا۔

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

 یوم القدس کے جلوس میں وزیر دفاع کی شرکت

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر اور وزیر دفاع جنرل رضا آشتیانی نے یوم القدس کے عوامی مارچ میں شرکت کی۔

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

شاہراہ قدس کے چوراہے پر فلسطینی پرچم نصب

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

یوم القدس کے شاندار مارچ میں ایران کے وزیر پیٹرولیم جواد اوجی کی شرکت

 یوم القدس کی ریلی میں ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ بھی شریک

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا نشانہ بننے والے بچوں کی علامتی شبیہ

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

یوم القدس کے جلوس کے دوران تہران کی کچھ خواتین نے غزہ میں صییونی رجیم کی بربریت کا نشانہ بننے والے بچوں کی علامتی شبیہ کو گلے لگا کر ان بچوں کی ماؤں اور خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

یوم القدس کے جلوس میں کراٹے اور تائیکوانڈو کے دلاوران کی بھی پرجوش شرکت

ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی حمایت میں اجتماع / تہران میں شہدائے راہ قدس سے تجدید عہد

تائیکوانڈو اور کراٹے کے ماہر افراد نے ولی عصر اسکوائر میں مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا۔

 شام میں ایرانی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی نماز جنازہ شروع

نماز جنازہ صبح ۱۰ بجے فردوسی چوک میں ہوئی۔

تہران میں یوم القدس کی ریلیوں کے آغاز کا اعلان صبح ۱۰ بجے کیا گیا تھا لیکن مقررہ وقت سے پہلے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر انقلاب اسلامی چوک اور ولی عصر اسکوائر پر فلسطینیوں کی حمایت میں غاصب صیہونی رجیم کے خلاف اظہار نفرت کے لئے جمع تھا۔

News ID 1923107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha