مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مڈل ایسٹ آئی نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی اور ترک حکام شام میں مستقل فوجی رابطہ کاری کے لیے ایک چینل کے قیام پر براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔
اس رابطہ کاری چینل کا مقصد شام میں فریقین کے درمیان فوجی تنازعات کو روکنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ ترکی کے کنٹرول میں آنے سے پہلے تل ابیب کے پاس شامی اڈوں کے خلاف کارروائی کے لئے بہت کم وقت ہے۔
شام میں T4 اڈے کے خلاف اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں کے بعد، صیہونی رژیم ترکی کے ساتھ گٹھ جوڑ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی اپنے ڈرون اور میزائل سسٹم کو عارضی طور پر نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سے قبل، تجزیہ کاروں نے شام میں اسرائیلی رژیم اور ترکی کے درمیان تصادم کے بجائے ساز باز کے امکان کی طرف اشارہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ترکی غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں سے خیانت کرتے ہوئے فاشسٹ صیہونی رژیم کی لاجسٹک ضروریات پوری کرتا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ