8 اپریل، 2025، 4:21 PM

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، اب تک 211 صحافی شہید ہو گئے، میڈیا ذرائع

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، اب تک 211 صحافی شہید ہو گئے، میڈیا ذرائع

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں میڈیا کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی صحافیوں کے لئے عالمی حمایت کی اپیل کی۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، آج صبح غزہ میں میڈیا کارکن احمد منصور صیہونی حملے میں شہید ہوگئے، جو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے 211 ویں میڈیا کارکن ہیں۔ 

غزہ کے میڈیا دفتر نے کہا کہ ہم صحافیوں کے بین الاقوامی اتحاد، عرب صحافیوں کی فیڈریشن، اور دنیا کے تمام صحافتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے خلاف ان منظم جرائم کی مذمت کریں۔"

News ID 1931701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha