مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ الاقصیٰ چینل کے نمائندے سعید الحلبی غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں ان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کے وحشیانہ اور اندھادھند حملوں کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں 21 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف مغربی کنارے میں 58 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے نقب لگا کر 58 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے پر کئے جانے والے ان حملوں میں اب تک 5 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ