مہر خبررساں ایجنسی نے الدیار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ غزہ کے دفاع اور فلسطین اور لبنان پر صیہونی غاصبوں کے ظالمانہ تسلط کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کے مرکز موجود ہے اور دشمن سے ممکنہ جنگ کے اس کا ہاتھ ٹریگر پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صیہونی رجیم کی جارحیت کو جنگ نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کا قتل عام اور فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ بمباری کی بزدلانہ کاروائی ہے۔
لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ پر وحشیانہ حملے کی ذمہ داری بچوں کی قاتل صیہونی رجیم کے علاوہ اس کے اندھے حامی امریکہ اور یورپ پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الاقصی طوفان آپریشن غاصب صیہونی رجیم کے لیے ایک ناقابل فراموش شکست اور ذلت آمیز تاریخی رسوائی ہے جب کہ امریکہ اور یورپ جانب سے اس رجیم کی جارحیت اور بربریت کی حمایت پوری انسانیت کے لئے باعث شرم ہونے کے ساتھ ناقابل فراموش شکست بھی ہے۔
آپ کا تبصرہ