23 اکتوبر، 2023، 5:29 PM

حسن نصر اللہ کی خاموشی اور دو محاذوں پر جنگ سے صیہونیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی!

حسن نصر اللہ کی خاموشی اور دو محاذوں پر جنگ سے صیہونیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی!

عبرانی ذرائع ابلاغ نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف بیک وقت دو محاذوں پر کشیدگی اور حزب اللہ کی جانب سے تباہ کن جنگ شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ: اسرائیل اور امریکہ کو لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی خاموشی کے باعث ان کے جنگی عزائم کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا: ہم سید حسن نصر اللہ کی خاموشی کا اور شمالی سرحدوں میں اسرائیل کے خلاف جنگ کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کو بدترین صورت حال یعنی بیک وقت دو محاذوں پر جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

دوسری جانب فلسطین الیوم نے عبرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ حملوں کے آغاز سے اب تک 1400 صہیونی ہلاک اور 5400  صہیونی زخمی ہو چکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق 212 سے زائد صیہونی، فلسطینی فورسز کی قید میں ہیں۔

News ID 1919603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha