23 اکتوبر، 2023، 5:52 PM

غاصب صیہونی رجیم کے ایک ہی رات میں غزہ پر 320 فضائی حملے/مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی گرفتار

غاصب صیہونی رجیم کے ایک ہی رات میں غزہ پر 320 فضائی حملے/مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی گرفتار

غاصب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر کم از کم 123 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جب کہ اسی دوران قاتل رجیم نے اعلان کیا کہ اس نے صرف گزشتہ رات غزہ کو 320 مرتبہ نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کے حملے اور درجنوں فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے ایسوسی ایشن نے بتایا کہ گزشتہ رات اور آج علی الصبح قابض فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ، ہیبرون، بیت اللحم، جیریکو اور طولکرم پر چھاپے مارے اور غزہ سے 40 کارکنوں سمیت کم از کم 123 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے صہیونی فورسز نے 1215 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو 320 بار فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف نیویارک ٹائمز نے صیہونی فوجی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حماس دوہری شہریت والے 50 قیدیوں کو رہا کر دے گی۔ البتہ اگر غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی صورت میں وہ اپنا فیصلہ ترک کر دے گی۔

تاہم یہ ایک صہیونی اہلکار کا دعویٰ ہے جبکہ حماس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض رجیم کے فضائی حملے بند ہونے تک مزاحمت کی طرف سے قیدیوں کی رہائی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

News ID 1919605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha