21 جنوری، 2025، 8:17 AM

فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر غرب اردن میں جشن، صہیونی حکام پریشان

فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر غرب اردن میں جشن، صہیونی حکام پریشان

صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد مغربی کنارے میں جشن روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے بعد قیدیوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر غرب اردن میں جشن کا سماں تھا۔

صہیونی قابض حکومت کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی کے بعد غرب اردن میں فلسطینیوں کی تقریبات اور جشن منانے سے صہیونی حکام خوفزدہ ہیں۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے کہا کہ انہوں نے قابض فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد بڑے پیمانے پر تقریبات کے انعقاد کو روکنے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل ہیوم نے صیہونی حکومت کی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرٹزی ہالیوی کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت آنے والے دنوں میں مغربی کنارے میں ایک بڑے آپریشن کی تیاری کررہی ہے۔

اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں سات فوجی بٹالین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News ID 1929730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha