مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ واہان کوستانیان کے ساتھ ملاقات کے دوران عراقچی نے تہران اور یریوان کے تعلقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن کے قیام اور استحکام و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
دوسری جانب آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ واہان کوستانیان نے خطے کی سیکورٹی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کو سراہا اور جنوبی قفقاز میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے آرمینیا کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا کی خارجہ پالیسی اچھی ہمسائیگی کے اصولوں اور ایران کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے۔
آپ کا تبصرہ