12 نومبر، 2025، 7:20 AM

12 روزہ جنگ، ایران نے عبرانی زبان میں پہلی دستاویزی فلم ریلیز کردی

12 روزہ جنگ، ایران نے عبرانی زبان میں پہلی دستاویزی فلم ریلیز کردی

ایران و اسرائیل کی 12 روزہ جنگ پر مبنی ایرانی دستاویزی فلم عبرانی زبان میں اسرائیلی ناظرین کے لیے بنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تسنیم نیوز نے ایران کی تاریخ کی پہلی عبرانی زبان دستاویزی فلم "موشک‌ها بر فراز بازان" (بازان کی فضاؤں میں میزائلوں کی پرواز) تیار کرکے جاری کردی ہے۔ یہ فلم 12 روزہ جنگ کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان پیش آنے والے ان واقعات پر مشتمل ہے جو منظرعام پر نہیں آئے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایرانی میڈیا ادارے نے براہ راست اسرائیلی عوام کے لیے عبرانی زبان میں ایک ڈاکومنٹری تیار کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق یہ قدم صہیونی حکومت کے مقابلے میں ایرانی بیانیے کو بین‌الاقوامی سطح پر نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

دستاویزی فلم "موشک‌ها بر فراز بازان" ایران اور اسرائیل کے درمیان تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والی خفیہ جنگ کی داستان بیان کرتی ہے، جس نے خطے میں طاقت کے توازن کو بدل کر رکھ دیا۔

فلم میں اعلی سطحی عسکری فیصلہ سازی، اطلاعاتی برتری اور ایران کی حکمت عملی کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ڈاکومنٹری کا مقصد اسرائیلی عوام سے حقیقت کی زبان میں گفتگو کرنا ہے، تاکہ وہ وہ پہلو دیکھ سکیں جو مغربی اور صہیونی میڈیا برسوں سے چھپا رہا ہے۔

تسنیم کی اس کوشش کو ماہرین کے انٹرویوز، معلوماتی ڈیٹا اور تصویری مناظر کے ذریعے میدان جنگ کی حقیقت کو درست تناظر میں پیش کرنے کا ایک اہم اور جرات مندانہ قدم قرار دیا جارہا ہے۔

News ID 1936437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha