8 اپریل، 2025، 4:21 PM

الجولانی سے جلد ملاقات کروں گا، لبنانی وزیر اعظم

الجولانی سے جلد ملاقات کروں گا، لبنانی وزیر اعظم

لبنانی وزیر اعظم نے شام کے اپنے متوقع دورے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی شام کا دورہ کریں گے اور ملک کے اقتدار پر قابض تحریر الشام کے دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی سے ملاقات کریں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزیر اعظم ایک اعلی سطحی سکیورٹی وفد کے ہمراہ دورہ کریں گے۔

 نواف سلام نے مزید کہا کہ الجولانی کے ساتھ ملاقات کے دوران وہ دونوں ممالک کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

اس سے قبل لبنان اور شام کے وزرائے دفاع نے 28 مارچ کو سعودی شہر جدہ میں ملاقات کی تھی۔ 
گزشتہ چند دنوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرحدوں پر کشیدگی اور مسلح جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں، یہ تناو شام سے دہشت گرد عناصر کی سرحدی نقل و حرکت کے باعث مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

News ID 1931700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha