15 فروری، 2024، 5:11 PM

یمن پر مغربی ممالک کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس

یمن پر مغربی ممالک کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں یمن پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور سمندری حدود کی خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں روس کے نمائندے دمتری بولیانسکی نے امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے یمن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے یمن پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے سمندری حدود کی حفاظت کا حق ہے۔ امریکی اتحاد کے حملوں سے یمن کے حقوق پامال ہورہے ہیں اور بین الاقوامی حدود میں سمندری سیکورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے یمنی چینل المسیرہ نے کہا تھا کہ یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ کے قصبے الجبانہ پر اتحادی ممالک نے حملے کئے ہیں۔

غزہ پر صہیونی فورسز کے حملوں کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی بندرگاہ کی جانب جانے والی کشتیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1921916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha