23 اپریل، 2025، 9:40 PM

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر پرتشدد گرفتاریاں

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر پرتشدد گرفتاریاں

صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے جن میں کم سن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے جن میں کم سن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

 الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ صیہونی فورسز نے رام اللہ شہر کے شمال قصبے کوبر میں کم از کم 24 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیل میں سب سے طویل عرصے تک قید بامشقت کاٹنے والے فلسطینی شہری نائل برغوتی کے گھر کو درجنوں فلسطینیوں کے لیے تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے آج صبح عزون اور بیت لحم اور نابلس کے شہروں میں گھروں پر دھاوا بول دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس سال اپریل تک اسرائیل نے تقریباً 9,792 فلسطینیوں کو قید کیا، جن میں سے 3,498 کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا ہے۔

News ID 1932124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha