24 اپریل، 2025، 8:54 AM

پوپ فرانسس کا انتقال، ایرانی نائب وزیر خارجہ کی ویٹی کن سفارت خانہ آمد اور اظہار تعزیت

پوپ فرانسس کا انتقال، ایرانی نائب وزیر خارجہ کی ویٹی کن سفارت خانہ آمد اور اظہار تعزیت

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ویٹی کن کے سفارت خانے میں جاکر پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے تہران میں ویٹی کن کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاپ فرانسیس کے انتقال پر اسلامی جمہوری ایران کی حکومت اور وزیر خارجہ کی جانب سے تعزیت پیش کی۔

تخت روانچی نے ویٹی کن کے سفیر آندژی یوزوویچ، ویٹی کن کے حکام، دنیا بھر کے مسیحیوں اور مرحوم پاپ کے پیروکاروں سے تعزیت کا اظہار کیا اور تعزیتی دفتر میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

نائب وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاپ فرانسیس نے امن، اتحاد اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لیے کی گئی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاپ فرانسیس ایک مثالی انسان دوست رہنما تھے جو ہمیشہ مظلوموں اور ظلم و ستم کا شکار افراد کی حمایت میں پیش پیش رہتے۔ ظلم، تعصب اور ناانصافی کے خلاف ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

News ID 1932127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha