مہر خبررساں ایجنسی المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزير خارجہ ہشام شرف نے کہا ہے کہ یمن میں تعینات ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو یمن کے مظلوم عوام کی آواز تھے۔ یمن کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی سفیر کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سفیر کی یمن ميں گرانقدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ ایرانی سفیر یمن کے مظلوم مسلمانوں کی آواز تھے ۔ یمن کے وزير خارجہ نے کہا کہ ہم یمن میں ان کی سفارتی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ادھر یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان عبدالسلام نے بھی شہید حسن ایر لو کی شہادت پر ایرانی عوام ، حکومت اور شہید کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید حسن ایرلو ایک ممتاز اور خدمتگار سفارتکار تھے جنھوں نے مشکل شرائط اور حالات میں یمنی عوام کی بھر پور مدد کی۔ یمن کے نائب وزیر خارجہ حسن العزی نے بھی ایرانی سفیر کی شہادت پر گہدے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
![شہید حسن ایرلو یمن کے مظلوم عوام کی آواز تھے شہید حسن ایرلو یمن کے مظلوم عوام کی آواز تھے](https://media.mehrnews.com/d/2021/12/21/3/3997294.jpg)
یمن کے وزير خارجہ ہشام شرف نے کہا کہ کہ یمن میں تعینات ایرانی سفیر شہید حسن ایرلو یمن کے مظلوم عوام کی آواز تھے۔
News ID 1909225
آپ کا تبصرہ