23 اپریل، 2025، 10:25 PM

ایران کا جوہری پروگرام عالمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کا جوہری پروگرام عالمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں افزودہ کیا گیا ہر ایک ملی گرام یورینیم مکمل طور پر اور مسلسل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔

چین کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عراقچی نے کہا کہ صہیونی حکومت اور بعض مفاد پرست گروہوں کی جانب سے مذاکراتی عمل کو ناکام بنانے کی کوششیں سب پر عیاں ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ماضی میں تخریب کاری اور قتل کی کوششوں کے تناظر میں پوری طرح الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بروقت جواب دیا جاسکے۔

انہوں نے ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران میں موجود ہر ایک ملی گرام افزودہ یورینیم عالمی جوہری ادارے کی مکمل اور مسلسل نگرانی میں ہے۔

News ID 1932123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha