25 جنوری، 2024، 1:22 PM

عراق اور شام میں تین امریکی فوجی اڈوں پر مقاومت کے حملے

عراق اور شام میں تین امریکی فوجی اڈوں پر مقاومت کے حملے

مقاومتی تنظیموں نے عراق اور شام میں قائم امریکی اڈوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امریکی قبضے اور غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف جاری جوابی اقدامات کے تحت مقاومت اسلامی کے جوانوں نے عراق اور شام میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں۔
تنظیم نے کہا ہے کہ عراق کے اندر کونیکو، عین الاسد اور اربیل میں قائم امریکی اڈے حملوں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ شام میں بھی امریکی قابض فوج کے اڈوں پر حملوں کی وجہ سے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
 

News ID 1921467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha