6 اپریل، 2024، 2:57 PM

مقاومت اسلامی عراق کا حیفا آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق کا حیفا آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے حیفا میں صہیونی آئل ریفائنری کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے حیفا میں اسرائیلی آئل ریفائنری کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس سے پہلے تنظیم نے ایک اور بیان میں اشدود میں اہم صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔ صہیونی فضائی اڈے رامات ڈیوڈ پر ہونے والے ڈرون حملے میں دفاعی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے شروع کئے ہیں۔ عراقی مقاومت کے علاوہ حزب اللہ اور یمنی فوج نے بھی اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1923128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha