27 جون، 2024، 1:13 PM

حیفا میں صہیونی کشتی پر یمنی اور عراقی مقاومت کا حملہ

حیفا میں صہیونی کشتی پر یمنی اور عراقی مقاومت کا حملہ

عراقی اور یمنی مقاومتی تنظیموں نے حیفا میں صہیونی کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہ حیفا پر کھڑی اسرائیلی کشتی پر یمنی اور عراقی مقاومتی تنظیموں نے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمنی اور عراقی مقاومتی تنظیموں نے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے جواب میں صہیونی تنصیبات کے خلاف مشترکہ کاروائی کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے عراقی مقاومت کے ہمراہ حیفا بندرگاہ پر حملہ کرتے ہوئے صہیونی کشتی "MSC Manzonillo" کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملے میں کئی ڈرون طیارے استعمال ہوئے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کے جواب میں مقاومتی تنظیموں کے حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1924999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha