مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے یمنی فوج نے صہیونی اہداف پر حملہ کرکے یافا (تل ابیب) کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں جدید ترین ڈرون طیارہ "یافا" استعمال کیا گیا جو دشمن کے ریڈار اور دفاعی سسٹم سے بچ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ تل ابیب ناامن ہوچکا ہے اور ہمارے حملوں کی زد میں ہوگا۔ ہم اسرائیل کے اندر جاکر اہداف کو نشانہ بنائیں گے اس حوالے اہداف کی لمبی فہرست ہے جن میں فوجی اور سیکورٹی تنصیبات بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے صہیونیوں پر جوابی حملے جاری رہیں گے۔ ہم غزہ کے مجاہدین کی حمایت کریں گے اور غزہ پر حملے بند ہونے تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ