مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت پر یمنی اور عراقی مقاومت نے صہیونی بندرگاہ ایلات پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بندرگاہ پر مقاومت کے حملوں کے بعد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
مقاومتی تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صہیونی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے جو کہ کامیاب رہا۔
صہیونی حکومت کے غزہ میں آپریشن کے بعد مقاومتی تنظیموں نے مشترکہ اور علیحدہ کاروائیوں میں صہیونی فورسز پر کئی مرتبہ ٹارگٹ کیا ہے۔
یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حملے رکنے تک صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ